ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کا ٹھٹھہ شہر کے مختلف ڈرین نالوں اور ڈسپوزلز کا اچانک دورہ، صفائی ستھرائی کے جاری کام کا معائنہ

Published on June 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/حمید چنڈ): ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے ٹھٹھہ شہر کے مختلف علائقوں ٹیکسی اسٹاپ، ڈاکٹر گلی، موچھارو، بابوشاہ و دیگر کا اچانک دورہ کرکے مون سون کی بارشوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تمام ڈرین نالوں، ڈسپوزلز پر جاری صفائی ستہرائی کے کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ سکندر حیات بلوچ، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجنیئر پبلک ہیلتھ انجنئیر و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ بارشی پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ڈسپوزلز کی صفائی ستہرائی سمیت جنریٹرز اور دیگر تمام مشینری کو ہر صورت میں فعال رکھا جائے اور عملے کی موجودگی کو بھی ہر وقت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو کسی بھی پریشانی و تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے. اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوئی غفلت و کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون نے ایڈمنسٹریٹر و دیگر افسران کو ہدایت کی کہ وہ بارشوں کے موسم رہنے تک روزانہ کی بنیاد پر شہر کے تمام ڈسپوزلز اور علائقوں کا دورہ کرکے صفائی ستہرائی کے عمل کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے تاکہ بارش کے دوران شہر کو صاف ستہرا رکھا جا سکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme