گورنر کے ذریعے پنجاب اسمبلی کے اختیارات کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی، پرویز الٰہی

Published on June 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

لاہور(یواین پی)سپیکر پنجاب اسمبلی سے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سپیکر کے ہوتے ہوئے ڈپٹی سپیکر اسمبلی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتا، ایوان اقبال میں ہونے والی کارروائی غیر آئینی ہے۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے کہا کہ گورنر پنجاب نے آرڈیننس جاری کر کے نہایت غیر قانونی کام کیا ہے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے سب سے بڑے جمہوری ادارے پنجاب اسمبلی کو نقصان پہنچایا، گورنر کے ذریعے پنجاب اسمبلی کے اختیارات کو سلب کرنے کی کوشش کی گئی، اسمبلی کے علاوہ کسی اور جگہ اجلاس بلانے کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں، جیسے مہمانوں کی گیلری میں الیکشن کی کوئی حیثیت نہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes