ملک بھر میں سفید پوش طبقہ مہنگائی اور بیروزگاری سے متاثر ہے، لیاقت بلوچ

Published on June 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments


لاہور(یواین پی) جماعت اسلامی نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کی تحریک کو مزید تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک بھر میں سفید پوش طبقہ مہنگائی اور بیروزگاری سے متاثر ہے اور حکومتی فیصلوں سے ملک کا پورا معاشی اسٹرکچر تباہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا قومی سطح پر کرپشن اور سودی نظام کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ جماعت اسلامی مہنگائی کی چکی میں پھنسے عوام کی آواز کو دبنے نہیں دے گی۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں اور مسلم کمیونٹی پر مظالم بڑھتے جا رہے ہیں، جماعت اسلامی معاشی ماہرین کے ساتھ مل کر نیشنل اکنامک چارٹر دے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes