فیصل آباد دو مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی

Published on January 30, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خانوآنہ سے روشن والا روڈ پر رکشے کو بچاتے ہوئے کار الٹ گئی۔حادثہ میں 35 سالہ شخص اظہر اقبال ولد ریا ست موقع پرجاں بحق ہو گیا جبکہ اسکا ساتھی 33 سالہ شاہد اقبال ولد احمد علی شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حکام نے زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا۔دوسرا حادثہ فیصل آباد گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے 55سالہ شخص کو روند ڈالا، ریڑھی بان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ،شاہکوٹ روڈ پرگنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی نے 55سالہ شخص لال دین کو روند ڈالا۔لال دین گدھا ریڑھی پر جا رہا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی اوپر سے گزر گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122نے فوری طور پر کا ر روائی کرتے ہوئے ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy