انسداد ڈینگی سرویلنس ٹیمیں اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے الرٹ رہیں امتیازشاہدگوندل

Published on June 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

نارووال(یو این پی)ڈپٹی کمشنر امتیازشاہدگوندل نے کہا ہے کہ مون سون کے دوران انسداد ڈینگی سرویلنس ٹیمیں اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے الرٹ رہیں، محکمہ صحت کے افسران اور تھرڈ پارٹی آڈٹ پر تعینات ڈیپارٹمنٹ اینٹی ڈینگی سرویلنس کی موثر مانیٹرنگ یقینی بنائیں، اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل سطح پر انسداد ڈینگی کمیٹی کے باقاعدہ اجلاس منعقد کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرخالدجاوید، ڈی ایچ او ڈاکٹر محمدطارق، اے ایم ایس ڈاکٹ محمد سرفراز،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع تنویراحمدتتلہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمدسعید،ڈی ڈی کالجز،ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ امانت علی کے علاوہ چیف آفیسرز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرنارووال نے کہا کہ ڈینگی سرویلنس پر مامور اہلکار باقاعدگی سے اپنی سرگرمیاں پورٹل پر اپ لوڈ کریں، ضلعی افسران اپنے سٹاف کی کڑی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ڈینگی سے بچاوکے لئے بھرپور آگاہی مہم اور موثر سرویلنس ناگزیر ہے، ڈینگی کے فروغ کا باعث بننے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رواں سیزن کے دوران ضلع میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں اور ہاٹ سپاٹس کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیوجہ سے ڈینگی سرویلنس کو موثر بنانا وقت کا تقاضا ہے تمام ہسپتال ڈینگی کے لئے الگ وارڈز مختص رکھیں اورڈینگی وارڈ میں آنے والےمریضوں پرخصوصی توجہ دی جائے۔فوکل پرسن ڈاکٹرمحمد طارق نے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران 414 انڈورٹیموں کی طرف سے 66ہزار265جبکہ 74آوٹ ڈورٹیموں کی طرف سے 13ہزار678وزٹ کیے گئے اور1318ہاٹ سپاٹ کوبھی 100فیصدچیک گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme