شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کا69 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

Published on June 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

لاڑکانہ(یواین پی) سابق وزیر اعظم اور شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کا69 واں یوم پیدائش آج-21 جون بروزمنگل کو منایا جائیگا اس سلسلہ میں ملک بھر میں پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام قرآن خوانی کی محافل انعقادپذیر ہونگی اور سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے جبکہ پیپلزپارٹی کے عہدیداران شہید جمہوریت سے عقیدت کے پیش نظر بلڈ کیمپ قائم کرکے خون کے عطیات دینگے شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو21 جون1953 کو کراچی میں پیدا ہوئی تھی۔ اس روز الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy