عوام دشمن اور ملک دشمن بل پاس کروانے میں یہ ایک پیج پر ہے، سراج الحق

Published on June 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

بہاولپور(یواین پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان پر عملاً پیپلز پارٹی،تحریک انصاف،ن لیگ اور جے یو آئی کی حکومت ہے عوام دشمن اور ملک دشمن بل پاس کروانے میں یہ ایک پیج پر ہے ان لوگوں نے مہنگائی،بیروزگاری،کرپشن اور لاقانیت میں اضافے کے سوا آج تک قوم کو کچھ نہیں دیا حکمرانوں نے سالمیت،خود مختیاری،عزت اور مستقبل کو امریکا اور ورلڈ بنک کے ہاتھوں بیچ دیا ہے۔وہ مہنگائی،بیروزگاری،کرپشن اور سودی معیشت کیخلاف تحریک کے پہلے مرحلے میں بہاولپور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین مارچ کے استقبال کیلئے آنے والے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کا گریبان پکڑ کر کڑے احتساب کے ذریعے لوٹی دولت واپس لائے گے اور جن لو گوں نے ہمارے بچوں کا نوالہ چھینا ہے انکو جیلوں میں ڈالے گے عدل و انصاف کے نظام کے نفاذ کیلئے قوم ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم 75 سال میں ریلوے کے نظام کو ٹھیک نہیں کر سکے اس ملک میں مہنگائی اور کرپشن میں اضافے کیلئے سب جما عتوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog