جمعرات سے مون سون بارش کا سلسلہ شروع ہو گا

Published on June 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں رواں ہفتے جمعرات سے مون سون بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی نوید سنائی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جون سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال زیادہ بارشیں ہوں گی۔پاکستان کے کچھ علاقوں میں 10 سے 20 فیصد جبکہ کچھ علاقوں میں 20 سے 30 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 30 جون کو پاکستان کے شمال سے داخل ہونے والے مون سون سپیل سے پہلے مغربی سندھ اور بلوچستان میں بارشیں ہوں گی۔ جبکہ جولائی سے اگست کے درمیان تک مون سون کا پہلا سلسلہ دوسرے سلسلے کی نسبت زیادہ مرطوب ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ رواں سال پنجاب اور سندھ میں مون سون بارشوں کی شدت زیادہ ہو گی۔ مون سون سیزن کے دوران پنجاب اور سندھ میں زیادہ بارشیں ہوں گی جبکہ باقی تمام علاقوں میں معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog