فاروق آباد،کرائم نیوز شائع کرنے پرایس ایچ او کی صحافی کو دھمکیاں

Published on June 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

جرم کی نشاندہی کرنا ہر صحافی کا حق ہے اور پولیس کا فرض جرائم کا قلع قمع کرنا ہے
فاروق آباد (یو این پی ) مریدکے میں کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں اخبارات میں خبریں شائع کرنے پرایس ایچ او سٹی شاہ فیصل کی مقامی صحافیوں کو فون پر دھمکییاں صحافی وقار بابر کے غوا کی کوشش صحافیوں کا ایس ایچ او شاہ فیصل کے خلاف شدید احتجاج آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ مریدکے میں کرائم کی خبریں قومی اخبارات میں شائع کرنے پر ایس ایچ او سٹی شاہ فیصل مقامی صحافی پر سیخ پا ہوگئے ایس ایچ او کی ایما پر سرکاری و پرائیویٹ گن مینوں کی گھر گھس کر صحافی کے اغوا کی کوشش گن مینوں کی بے وقت آمد پر اہل محلہ سخت پریشان ہوگئے مقامی صحافیوں نے ایس ایچ او سٹی کے غیر قانونی اقدام کے خلاف جی ٹی روڈ پر شدید احتجاج کیا اس موقعہ پر صحافیوں کا کہنا تھا جرم کی نشاندہی کرنا ہر صحافی کا حق ہے اور پولیس کا فرض جرائم کا قلع قمع کرنا ہے لیکن مریدکے سٹی میں پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انکی سرپرستی کرنے میں مصروف ہے صحافیوں کے ساتھ سٹی پولیس کا ناروا سلوک باعث تشویش ہے عوامی پریس کلب کے تمام ممبران نے دو دن بعد آجی پنجاب کے دفتر کے سامنے احتجاج کرنے کا عندیہ دے دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题