گندم کی خریداری کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے محکمہ خوراک اقدامات کرے ڈپٹی کمشنراوکاڑہ

Published on May 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ضلع میں گندم کی خریداری کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے محکمہ خوراک اقدامات کرے کسانوں کو گندم خریداری سنٹروں پرفراہم کی جانے والی سہولیات میں کسی صورت کوتاہی نہ کی جائے کاشتکاروں کے بیٹھنے کے لئے سایہ دار جگہ،پینے کے ٹھنڈے پانی اور خریداری سنٹروں پر صفائی ستھرائی کے لئے بہترین انتظامات،خریداری سنٹروں کے انچارج کی ذمہ داری ہے جس کو احسن طریقہ سے ادا کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم خریداری مراکز رینالہ خورد اور اختر آباد کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز نے گندم خریداری سنٹروں پر ریکارڈ کا معائنہ کیا اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رینالہ قمر سعید منج نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں گندم خریداری کا ہدف 22لاکھ بوری ہے جس میں سے 12لاکھ بوری گند خریدی جا چکی ہے اور آنے والے دنوں میں یہ ہدف مکمل کر لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes