افسوس ہم مغرب کی نقل کرنے کو اپنے لئے فخر کا باعث سمجھتے ہیں۔محمدزاہد صدیقی

Published on June 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک و ملت کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے درست و مخلصانہ فیصلے کئے جائیں
لاہور(یو این پی)معروف شاعر، ادیب، کالم نگار، صحافی،سماجی و روحانی شخصیت محمد زاہد صدیقی نے ایک نجی محفل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے قائد اعظم محمد علی جناح کے بعدسے وطن عزیز کو اب تک کوئی نیک و مخلص قیادت میسر نہیں آئی جو ملک و ملت کی بہتری کا سوچتی۔ملک و قوم کی بہتری کے لئے حکمرانوں کے پاس فرصت ہی نہیں ہوتی۔اس کے اسباب میں سے ایک بنیادی سبب یہ ہے کہ ہمارے ملک کے بااثر و اشرافیا طبقے اپنے بچوں کو تعلیم کے حصول کے لئے یورپ منتقل کرتے ہیں۔ملک میں طبقاتی تعلیم کی بجائے یکساں نظام تعلیم نافذالعمل کیا جاتا۔جس سے ارض محترم کو نیک و مخلص قیادت میسر آجاتی۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ اب تک اس کارخیر کی جانب کسی بھی حکمران نے نظر نہیں کی آج ہمارے ملک میں جس قدر بھی زوال و تنزلی ہے اس کا واحد سبب یہی ہے کہ ہم جدید تعلیم کے میدان میں دشمن سے پیچھے ہیں اور ہم مغرب کی نقل کرنے کو اپنے لئے فخر کا باعث سمجھتے ہیں اس احساس کمتری نے ہمیں مغرب کے سامنے کاسہ گدائی پھیلانے پر مجبور کردیا ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں سیاسی و مذہبی،لسانی و طبقاتی تفریقات سے بالاتر ہوکر ملک و ملت کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے درست و مخلصانہ فیصلے کئے جائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme