نئی فیچر فلم کے سلسلے میں آڈیشن، طریقہ کار دوسرے آڈیشنز سے قدرے مختلف ہے طلال فرحت

Published on October 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 510)      No Comments

ATT00002
کراچی(یواین پی) نئی فیچر فلم کے سلسلے میں آڈیشن کا طریقہ کار دوسرے آڈیشنز سے قدرے مختلف ہے، وہ ہی کامیاب پائیں گے جن کے بولنے کا انداز، باڈی لینگوئج اور ڈائیلاگز کی ادائیگی کی مناسبت سے منفرد ہوگا، کراچی میں واقع ایک ہوٹل کی تقریب میں ڈائریکٹر طلال فرحت سے ہمارے نمائندے سے خصوصی بات چیت ہوئی جو کہ اپنے نئے آنے والے پروجیکٹ کے سلسلے میں تھی، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ قبل اس پروجیکٹ کا اعلان کیا گیا تھا کہ وہ پروجیکٹ کے سلسلے میں نئے لڑکے لڑکے، خواتین حضرات کے آڈیشن دیں گے جن کی عمر پندرہ سے پچپن سال تک ہونی چایئے اس سلسلے میں شروعات کراچی سے ہوگی پھر دوسرے مرحلے میں کوئٹہ اور پھر لاہور سے کی جائے گی، امید ہے کہااگلے ہفتے کراچی میںیہ آڈیشن لیے جائیں، مزید بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ لاتعداد لڑکے، لڑکیوں، بچوں اور خواتین و حضرات نے آڈیشن کے لیے اپنی تفصیلات جمع کرائی ہیں اورپروجیکٹ میں بڑی گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے، نمائندے نے ڈائریکٹر سے فلم کے نام اور آڈیشن دینے والوں کی تعدادپوچھی تو انہوں نے کہا کہ آگے چل کر وقت پرسب کچھ بتا دیا جائیگا، اس کے لیے تھوڑا سا اور انتظار کر لیجیے مگریہ بتانا ضرور چاہوں گا کہ اس آڈیشن کے سلسلے میں سو نہیں دوسو نہیں بلکہ ہزاروںآرٹسٹوں نے رابطہ کیا ہے، سوشل پیج پر جتنی درخواستیں وصول ہوئی ہیں کہ جن کی کوئی حد نہیں ایسا لگتا ہے کہ کراچی میں سب کے سب میڈیا میں آنے کے لیے بے چین ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ انشا اللہ اگلا دورہ کوئٹہ میں ہوگا جہاں آڈیشن لینے کی تیاری کی جارہی ہے،فی الحال دولڑکوں کا اور ایک لڑکی کا انتخاب عمل میں لایا جاچکا ہے جن کا تعلق کراچی اور لاہور سے ہے جب کہ مزیدکرداروں کے سلسلے میںآڈیشن ہونے باقی ہیں، فلم کے خصوصی مناظر کے لیے چند لڑکوں اور لڑکیوں کی مزید تلاش ہے جن کی عمریں لگ بھگ 10سے 14 سال تک کی ہوں امید ہے کہ ہمارے چنے گئے فنکاروں کی منفرد اداکاری کو پردہ اسکرین پر فلم شائقین ضرور پسند کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog