معیشت کی جڑیں ہلانے اور مہنگائی کا سونامی لانیوالے مظلوم بن رہے ہیں احسن اقبال

Published on June 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

نارووال(یو این پی) ملکی معیشت کی جڑیں ہلانے اور مہنگائی کا سونامی لانیوالے مظلوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارسینئر سیاستدان، وفاقی وزیر اور مرکزی جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال نے سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نارووال رانا امان اللہ خان سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔معاشی حالات کی ابتری پی ٹی آئی کی حکومت کی نااہلی کا شاخسانہ ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے چند ہفتوں کے دورانیہ میں ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا قوم کو درپیش مشکلات نام نہاد تبدیلی کے دعوے داروں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کے نیچے بارودی سرنگیں بچھائیں اور ملک کو کنگال کر کے رکھ دیا اور حقیقت میں ملکی معیشت کو بارود کے اوپر رکھ دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے اور عوام کو ہر سطح پر ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال میں کانٹے پھیلائے ماضی کی حکومت کی ناقص معاشی حکومت عملی کے باعث ڈالر کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ ہوا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme