بجلی کے نرخ بڑھانے کی تجویز پر عمل ایک ہفتے کیلئے موخر

Published on September 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو عارضی ریلیف مل گیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کے نرخ بڑھانے کی تجویز پر عمل ایک ہفتے کیلئے موخر کر دیا، پیر کو آئندہ بیٹھک میں غور کیا جائے گا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر کے زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق اطلاعات ہیں کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی نرخ بڑھانے کی تجویز پر عمل ایک ہفتہ کے لیے موخر کر دیا ہے، ای سی سی آئندہ پیر کو اجلاس میں بجلی نرخ کے حوالے سے غور کرے گی۔خیال رہے کہ آج بجلی چار روپے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی سمری منظوری کے لیے وزیرِ خزانہ اسد عمر کے زیرِ صدارت ای سی سی اجلاس میں پیش کی جانی تھی۔ سمری میں وزارت توانائی نے تجویز دی تھہ کہ بجلی کے نرخوں میں کم سے کم دو جبکہ زیادہ سے زیادہ چار روپے اضافہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق 50 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فی یونٹ نرخ 2 روپے سے بڑھا کر 4 سے 6 روپے، 100 یونٹ پر ریٹ 5.79 روپے سے بڑھا کر 7 سے 9 روپے، 200 یونٹ استعمال پر 8.11 روپے سے بڑھا کر 10 سے 12 روپے کرنے کی تجویز ہے۔وزارت خزانہ نے تجویز کیا کہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے نرخ 10.20 روپے سے بڑھا کر 12 سے 14 روپے، 700 یونٹ کے استعمال پر 15.54 روپے سے بڑھا کر 17 سے 19 روپے جبکہ اس سے زائد یونٹ پر نرخ 17.27 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 19 سے 21 روپے کیے جائیں۔ قیمتیں بڑھنے سے صارفین پر 400 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) نے گزشتہ اجلاس میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں بھی 143 فیصد تک اضافے کی منظوری دی تھی جس سے صارفین پہلے ہی ہر ماہ 94 ارب روپے کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy