تبدیلی کے دعویدارا حقیقی تبدیلی سے خائف سے خائف ہیں مریم نواز

Published on July 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments


پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے
رائیونڈ( یواین پی) مسلم لیگ ن کی کی مرکزی رہنماءنا ئب صدر مریم نواز نے کہا کہ تبدیلی کے دعویدارا حقیقی تبدیلی سے خائف اور پنجاب ضمنی الیکشن کا ٹار گٹ ملنے پر پی ٹی آئی شکست تسلیم کرکے دھاندلی کا شور مچار رہی ہے، عمران خان کو فتنہ خان قرار دیتے ہو ئے کہا کہ عمران خان کی پنجاب کے خلاف جرائم کی فہرست طویل ہے،اپنے ٹو ئٹر پیغام میں مریم نواز نے حمزہ شہباز کے حوالے لاہور ہا ئی کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2018میں پنجاب کے عوام سے انکا مینڈیٹ چھیننے سے لے کر فرح گوگی، پیرنی صاحبہ،منی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسہ اور وسائل پر ڈاکے ڈالنے اور اب پنجاب کے عوام کا حق انکو نا لینے دینا، صوبے کے عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنا، پنجاب کے خلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست ہو چکی ہے، پنجاب میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے،پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں کیونکہ انکے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes