مویشی منڈیوں میں ماسک کی پابندی کروائی جائے ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ

Published on July 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی/ شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں اور سیلز پوائنٹس پر خریداروں اور بیوپاریوں کی سہولت کے لئے تمام اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں پر انسداد کرونا ایس او پیز اور کانگو سے بچاو¿ کے حفاظتی اقدامات ہر صورت میں کئے جائیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے مویشی منڈیوں میں ماسک کی پابندی کروائی جائے اور لوگوں کو مفت ماسک فراہم کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رات گئے مویشی منڈی اوکاڑہ اور رینالہ خورد کا دورہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو حسنین خالد سنپال ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباس ذوالقر نین ،اسسٹنٹ کمشنر راشد نعمت ،ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ ،سی ای او بلدیہ عمر نسیم ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حق نواز بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر نے مویشی منڈی میں داخلی اور خارجی راستوں کو علیحدہ علیحدہ کرنے ،سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھانے ،رات کے وقت اضافی لائٹس لگانے اور مویشی منڈی کے اندر لگائے گئے کیمپوں میں بھی لائٹنگ کی ہدایت کی انہوں نے لوگوں کے لئے صاف ٹھنڈے پانی کی فراہمی ،بیٹھنے کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارش کی صورت میں منڈی سے پانی کے نکاس کے لئے ایکشن پلان بنایا جائے اور اقدامات کو ان کو ابھی سے حتمی شکل دی جائے اور پلان بنا کر ڈیوٹیاں لگا دی جائیں انہوں نے مویشی منڈیوں اور سیلز پوائنٹس پر صفائی کے عملہ کی تین شفٹوں میں ڈیوٹی کی بھی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ عید الا لضحی کے موقع پر لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں شہروں کو صاف ستھرا رکھنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes