فیصل آباد ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب4 رکنی قاسو گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

Published on July 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب 4 رکنی قاسو گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔تفصیلات فیصل آباد کے تھانہ ماموں کانجن پولیس نے بڑی کاروائی ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب قاسو گینگ کے سرغنہ قاسم عرف قاسو کو ساتھی ڈاکوؤں عمران، تنویر اور امین کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 7 موٹرسائیکل، 5 لاکھ سے زائد نقد رقم اور دو پسٹل برآمد کئے گئے ہیں۔ملزمان 27 سے زائد ڈکیتی و راہزانی کی وارداتوں میں ملوث اور مطلوب ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف دستیاب کریمنل ریکارڈ کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes