کھوکھر کنونشن بہاولپور

Published on April 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments

تحر یر۔۔۔ ملک انشاء اللہ کھوکھر
آل پاکستان کھوکھر آرگنائزیشن خدائے بزرگ و برتر کے فضل خاص سے پاکستان کے تمام صوبوں کی کھوکھر برادری کی نمائندہ جماعت ہے جو ملک نذیر احمد کھوکھر مرکزی صدر کی خصوصی توجہ اور اُن کے مخلص ساتھیوں کی معاونت سے کھوکھر قوم کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے اور گائے بگائے مختلف اضلاع میں کھوکھر برادری کا کنونشن منعقد کرکے آپس کے باہمی روابط کو مستحکم کرتی ہے 11اپریل کو تاج محل ریسٹورنٹ کے شاندار ہال میں ضلع بہاولپور اور اُس کی تحصیلوں احمد پور شرقیہ، حاصل پور، قائم پور، یزمان نے تقریب کا انعقاد کیا ہمیں بھی شرکت کا موقع دیا۔مرکزی صدر ملک نذیر احمد کھوکھر مرکزی سینئر نائب صدر ملک معظم غیاث کھوکھر، مرکزی جنرل سیکرٹری ملک راشد صدیق کھوکھر، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری ریاض یوگی کھوکھر بانی پاکستان یوگا کونسل اور جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری رئیس حاجی عمر کھوکھر رئیس، ظفر کھوکھر ڈویژنل صدر بہاولپور بطور مہمان خصوصی خوبصورت اسٹیج پر براجمان تھے قائدین کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کیا گیا میں نے دیکھا کہ ہر شخص اپنے قائدین سے ملنے کو بے چین تھا جوش ولولہ مسکراہتے پھولوں کی خوشبو کھوکھر برادری کی ملک نذیر احمد کھوکھر سے محبت کا منہ بولتا ثبوت تھی بلاشبہ مرکزی صدر ملک نذیر احمد کھوکھر نے قریہ قریہ نگر نگر دور دراز کے علاقوں میں مسلسل سفر کرکے قوم کو اکٹھا کیا اور آسان کام نہیں کہ لاہور سے چلنا اپنا آرام و سکون ختم کرکے سندھ، تھر پارکر جیسے علاقوں میں جانا اور کھوکھر برادری کو تلاش کرنا یہ اُن کی محنت کا ہی نتیجہ تھا آج نہ صرف وطن عزیز میں کھوکھر قوم ایک دوسرے سے متعارف ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر کھوکھر روابط مستحکم ہونے کی کوشش سے موثر کن نتائج حاصل ہیں۔ تقریب میں ضلع رحیم خاں کے چیئرمین رئیس مجید کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت امن رواداری وقت کا اہم تقاضا ہے مرکزی سینرء نائب صدر ملک معظم غیاث کھوکھر نے کہا اُنہوں کے کھوکھر قوم کی خدمت کا مشن عمر بھر کیلئے منشو ر زندگی بنا لیا ہے اور جہاں جہاں کھوکھر قوم کو اُن کی ضرورت محسوس ہوئی وہ اُن کی اُمیدوں پر پورا اُتریں گے۔ ریاض یوگی کھوکھر نے خوبصورت انداز اپناتے ہوئے کھوکھر قوم کو محبت کا پیغام دیا اور سرائیکی خطے کے معرف شاعر شاکر شجاع آبادی کے شعر پڑھ کر ماحول کو خوشگوار بنایا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری ملک راشد صدیق کھوکھر جوکہ کھوکھر برادری کے مقبول ترین راہنما جانے جاتے ہیں کہ کھوکھر شجاعت اور دلیری کا نام ہے وقت کا تقاضا ہے کہ زیور تعلیم سے نسلوں کو آراستہ کیا جائے تاکہ صیحح معنوں میں قوم اور ملک کو ترقی کے سفر میں معاونت دی جا سکے۔ تقریب میں ضلعی اور تحصیلوں کے نو منتخب عہدیدار کی حلف برادری سے مرکزی صدر ملک نذیر کھوکھر نے مفصل اور جامع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ عالم کے اوراق پہ لفظ کھوکھر کی وجاہت اور دیدہ دلیری نقش ہے اور ہم کھوئکھر قوم کی امتیازی منفرد حیثیت کے قائل ہیں اور قوم کی فلاح و بہبود اور سر بُلندی کے لیے ہمیشہ اپنا مال جان اور وقت وقف کر رکھا ہے اور جب تک سانسوں نے وفا رکھی قوم کی خدمتِ کو عبادت کی طرح کرتے رہیں گے مرکزی صدر نے جنوبی پنجاب کے طلباء وطالبات کے حصول تعلیم میں معاونت اور راہنمائی کا بھی اعلان کیا اُن کی تقریر کے دوران جیوئے جیوئے ملک نذیر جیوئے جیسے نعروں سے ہال گونجتا رہا اور اپنے مرکزی قائدین سے عقیدت کا اظہار کیا جاتا رہا۔ نسبتِ مولودِ کعبہ سے اِکھٹا ہونے والا کھوکھروں کا جمع غفیر گلشنِ کھو کھراں کا خوبصورت گلدستہ دکھائی دے رہا تھا اور قوموں کے اتحاد اکٹھ جوڑ محبت امن رواداری اور یک جہتی کے لیے ہر شخص قائد محترم ملک نذیر کھوکھر کا اول دستہ کا سپاہی دکھائی دے رہا تھا اور لگ رہا تھا کہ آل پاکستان کھوکھر آرگنائزیشن مضبوط تناور شجر سایہ دار بن چکا ہے جس کی گھنی چھاؤں سے ہر کھوکھر بہت دور دراز دیہات باسی سے لیکر شہر مکین کھوکھر بھی محظوظ ہو سکیں گے معزز قائدین کو علاقائی وسیب کے مطابق سرا ئیکی اجرگ کا تحفہ پیش کیا گیا اور مرکزی صدر ملک نذیر کھوکھر کو سرائیگی اجرک کے ساتھ پنجاب کی ثقافتی پگڑی بھی پہنائی گئی خوبصورت ضیافت سے مہمانوں کو تواضع ملی اور تقریب برادری کو نفاق سے پاک شرپسندوں کے شر اور حاسدوں سے محفوظ اور سلامتی کی دُعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اگر اِسی طرح کھوکھر قوم کا جذبہ زندہ رہا تو اِنشاء اللہ کھوکھر قوم وطن عزیز کی مثالی قوم ہونے کیساتھ ساتھ کھوکھر آرگنائزیشن کی قابل فخر خدمتوں کا بھی ثمر ہو گی۔ 

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy