میری مقبولیت سے خائف ہو کر ہری پور کے نااہل سیاسیوں نے سر جو ڑ لیے ہیں انیس بابر نواز خان

Published on July 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 761)      No Comments

mail.google.com
ہری پور(یواین پی)اپنے والد کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے پی کے51 کی طرح اب حلقہ این اے انیس کو بھی ماڈل ترین ضلع بناؤں گا میری مقبولیت سے خائف ہو کر ہری پور کے نااہل سیاسیوں نے سر جو ڑ لیے ہیں میرے خاندان نے سیاست کو عبادت سمجھ کر عوامی خدمت کی مثال قائم کی میرے مخالف پی ٹی آئی کے راجہ عامر زمان نے اگر ناظم اعلیٰ اور بعد ازاں ایم این اے بن کر عوام کی خدمت کی ہوتی تو انھیں آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا انشاء اللہ کامیابی یقینی ہو چکی ہے صرف رسمی کاروائی باقی ہے ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے انیس بابر نواز خان نے کھولیاں بالا میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری سجاد خان اور نو منتخب ضلعی کونسلر جاوید خان جدون نے بھی خطاب کیا انھوں نے کہا کہ اب موروثی سیاست کا جنازہ نکالنے کا وقت آن پہنچا ہے عوام کو پچھلے چھیاسٹھ سالوں سے سبز باغ دکھانے والوں کو عوام پہچان چکے ہیں اب کوئی کسی کے جھانسے میں نہیں آئے گا بابر نواز خان نے کہا میں اپنے والد شہید اختر نواز خان اورایم پی اے چچا گوہر نوازخان کی خدمت کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے ضلع ہری پور کے عوام کی تمام محرومیوں کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھاؤں گا اور انشاء اللہ ضلع ہری پور کو ماڈل ضلع بنا کر دم لوں گا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题