شہری حدود میں کوئی مویشی منڈی قائم نہیں ہونی چاہیے ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف

Published on July 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف نے رات کے وقت ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ،مویشی منڈی خانوآنہ کا دورہ کیااورضروری انتظامات چیک کئے۔انہوں نے بیوپاریوں وخریداروں سے ملاقات کی اور لمپی سکن وائرس اور کورونا وائرس کے حفاظتی انتظامات کو ہمہ وقت چوکس رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے موقع پرکورونا اور لمپی سکن ڈیزیز کے ایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک بھی کیا۔انہوں نے کیٹل مارکٹس کی انتظامیہ کو مجموعی صفائی اور واش رومز کی صفائی یقینی بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے مویشی منڈی میں وزیٹرز کے لئے ویٹنگ ایریا مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود خریداروں وبیوپاریوں سے انتظامات کے بارے میں دریافت کیااورواضح کیاکہ منڈی کا رخ کرنے والے فیس ماسک پہن کر آئیں جس کے بغیر داخلہ بند ہے جبکہ بزرگ اور بچے منڈیوں میں آنے سے گریز کریں۔اسسٹنٹ کمشنرز سٹی وصدر صاحبزادہ محمد یوسف اور محمد عمر مقبول بھی ہمراہ تھے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف نے اجلاس کی صدارت کرکے مویشی منڈیوں کے انتظامات پر بریفنگ لی۔انہوں نے مویشی منڈیوں میں پینے کے پانی،کینٹین،ریمپس کے قیام،فرسٹ ایڈ کیلئے ڈسپنسری،پارکنگ،معلوماتی بورڈز،شکایت سیلز بمعہ ایمرجنسی فون نمبرزکی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ ویٹنگ ایریاز،ہاتھ دھونے کے انتظامات،صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ شہری حدود میں کوئی مویشی منڈی قائم نہیں ہونی چاہیے جبکہ انسداد کورونا ایس اوپیز کو یقینی بنائیں۔لائیو سٹاک کے ویٹرنری ڈاکٹرز 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود رہ کر نگرانی کریں۔پارکنگ کے لئے خصوصی انتظامات یقینی بنائیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن،ضلع کونسل اور ٹریفک پولیس جانوروں کو شہری حدود میں آنے سے روکیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند، اسسٹنٹ کمشنرز محمد عمر مقبول،صاحبزادہ محمد یوسف کے علاوہ ضلعی محکموں کے افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes