تقوی اختیار کرنے والا اللّٰہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتا ہے خطبۂ حج

Published on July 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

مکہ (یواین پی/زکیر احمد بھٹی)آج حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ ادا کیا جا رہا ہے، میدانِ عرفات میں مسجدِ نمرہ میں محمد شیخ بن عبدالکریم نے خطبۂ حج دیا۔خطبۂ حج کے دوران محمد شیخ بن عبدالکریم نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرنے میں ہی کامیابی ہے،جو چیز نفرت کا باعث بنے اس سے دور ہو جائیں، آپ کی مصیبت اللّٰہ کے سوا اور کوئی دور نہیں کر سکتا۔خطبۂ حج کے دوران شیخ محمد بن عبد الکریم نے کہا کہ اللّٰہ نے فرمایا ہے کہ متقی کے لیے جنت کی خوش خبری ہے۔اسلامی اقدار کا تقاضہ ہے کہ جو چیز نفرت کا باعث بنے اس سے دور ہو جائیں، نیکی کرنے میں ہمیشہ جلدی کرو، تقوی اختیار کرنے والا اللّٰہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرتا ہے۔مسجدِ نمرہ میں خطبۂ حج دیتے ہوئے شیخ محمد بن عبد الکریم نے مزید کہا کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا ہے کہ قیامت کے دن میرے ساتھ وہ ہوگا جس کا اخلاق اچھا ہے، سارے انسان آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں اور آدم علیہ السلام مٹی سے بنے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ آپ کی مصیبت اللّٰہ کے سوا اور کوئی دور نہیں کر سکتا، اللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ متقی کے لیے جنت کی خوش خبری ہے۔دنیا بھر سے حج کے لیے سعودی عرب پہنچنے والے عازمینِ حج نمازِ فجر کے بعد منیٰ سے میدانِ عرفات پہنچے تھے۔
گزشتہ شب حجاج کا منیٰ میں قیام دوسری جانب عازمینِ حج نے گزشتہ رات منیٰ میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی میں قیام کیا۔اس سال دنیا بھر سے 10 لاکھ اور پاکستان سے تقریباً 80 ہزار عازمینِ حج میدانِ عرفات میں عبادت میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ آج کے دن دونوں باجماعت نمازوں ظہر اور عصر کے لیے ایک ہی اذان دی جاتی ہے جبکہ نماز کے لیے ظہر اور عصر کی اقامت الگ الگ ہو گی۔حجاج کرام آج غروبِ آفتاب تک میدانِ عرفات میں قیام کریں گے، اس دوران حجاج کرام عبادات اور ذکر و دعا میں مصروف رہیں گے۔عازمینِ حج غروبِ آفتاب کے وقت اذانِ مغرب سے قبل میدانِ عرفات سے مزدلفہ کے لیے روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ نمازِ عشاء کے وقت مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔عازمینِ حج مزدلفہ میں رات قیام اور رَمی کے لیے کنکریاں جمع کریں گے اور فجر کی نماز ادا کرکے رَمی (بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے) کے لیے جمرات روانہ ہو جائیں گے۔اس کے بعد حجاجِ کرام قربانی کی سنت ادا کریں گے اور پھر حلق کروا کے احرام اتار کر اس کی پابندیوں سے آزاد ہو جائیں گے۔

 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy