احسان اللّٰہ کا پی ایس ایل کے اگلے میچز میں مزید تیز بولنگ کرنے کا عزم

Published on February 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

ملتان (یواین پی ) ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ نے پی ایس ایل کے اگلے میچز میں مزید تیز بولنگ کرنے کا عزم ظاہر کردیا۔احسان اللّٰہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پرفارمنس کوچز کی رہنمائی کی وجہ سے ہے، وکٹ ڈیڈ تھی لیکن تیز بولنگ کرنے والوں کے لیے اس میں مدد تھی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پرفارمنس کو اپنے والد اور والدہ کے نام کیا ہے، پی ایس ایل 8 میں میرا جو ٹارگٹ تھا وہ پورا ہو گیا ہے۔احسان اللّٰہ نے کہا کہ میری پسندیدہ وکٹ جیسن رائے کی تھی، وہ دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں،میرے رول ماڈل وقار یونس ہیں، انہوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میرے ساتھ کام بھی کیا ہے۔ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر نے کہا کہ میں بچپن سے وقار یونس کو دیکھ رہا ہوں اور پھر ان سے سیکھا بھی ہے، میں یوٹیوب پر وقار یونس کی بولنگ دیکھ دیکھ کر سیکھتا رہا ہوں۔احسان اللّٰہ نے کہا کہ میرا تعلق سوات سے ہے اور میں نے ٹیپ بال سے کرکٹ کھیلنا شروع کی، ماموں کے کہنے پر مردان اکیڈمی میں چلا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فاسٹ بولرز کی تلاش کے لیے ہونے والے ٹرائلز میں 145 کی اسپیڈ سے بولنگ کی، انڈر 19 میں آیا اور پھر میں ایک سال غائب ہوگیا میرا کہیں نام نہ آیا۔احسان اللّٰہ نے کہا کہ لاہور کی پاک لائن اکیڈمی نے مجھے اسپائکس کے ساتھ بولنگ کرنے کا موقع دیا جس سے مجھے فائدہ ہوا، میرے کوچ عبد الرحمان اور میڈیکل اور ٹریننگ اسٹاف نے بہت مدد کی۔ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر نے کہا کہ میری آج جو اسپیڈ ہے وہ سب ان لوگوں کی وجہ سے ہی ہے، آنے والے میچز میں مزید تیز بولنگ کروں گا۔یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے تیسرے میچ میں احسان اللّٰہ نے 4 اوورز میں صرف 12 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا تھا، وہ حالیہ ایونٹ کے صرف 2 میچز میں 7 وکٹ لے کر سرفہرست ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题