ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ماہِ نومبر میں2951 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال

Published on December 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیاز)ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 12906کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 2951 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 7434غیر متعلقہ اورمس کالز، 2469 معلوماتی ،39رونگ کالزاور 13فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب98کالز فی دن ہے۔2951ایمرجنسیز میں827روڈ ٹریفک حادثات، 1744 میڈیکل، 33آگ لگنے کے واقعات ،93کرائم اور254 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ 827روڈ ٹریفک حادثات میں871افراد متاثر ہوئے جن میں 6 0افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ348 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 517متاثرین کو طبی امداد دےتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 33واقعات ہوئے جن میں 05کمرشل ایریا ، 07رہایشی علاقے جبکہ 21 واقعات دیگر ایریا میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ(10 )، گیس لیکج(02)،نامعلوم (05)، دیگر(04) اور لاپرواہی(12)شامل ہیں۔ آگ لگنے کے واقعات میںریسکیو1122 نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 11میلنز کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 446مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کےلئے منتقل کیا گیا ۔ 208مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالز منتقل کیا گیا جبکہ238افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کےلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میںدوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题