ذی الحج کا چاند 23 اگست کی شام نظر آئیگا،فرزندان اسلام ہفتہ 2 ستمبر کو عید قربان منائیں گے،ماہر فلکیات

Published on July 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 539)      No Comments
جھنگ (یو این پی )ملک کے ممتاز ماہر فلکیات ،قمر شناس، علم الاعداد، رویت ہلال ایکسپرٹ پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ ذی الحج کا چاند 23 اگست بروز بدھ کی شام نظر آئیگااور یکم ذی الحج 24 اگست بروز جمعرات کو ہوگی جبکہ فرزندان اسلام ہفتہ 2 ستمبر بمطابق 10 ذی الحج کو عید قربان منائیں گے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ نیا چاند 21 اگست بروز پیر کی شام پیدا ہوگا مگر 22 اگست بروز منگل کی شام اسکا لیگ ٹائم پورا نہیں ہوگا اسلئے منگل 22 اگست کی شام مذکورہ چاند کا نظر آنا ممکن نہیں۔یونی ویژن نیوز سے انہوں نے کہا کہ 23 اگست بروز بدھ کی شام نئے چاند کی طبعی عمر پوری ہوگی اسلئے اسے باسانی دیکھا جاسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 10 ذی الحج 2 ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگی اسلئے ہفتہ کے روز ملک بھر کے فرزندان اسلام عید قربان منائیں گے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme