ملک بھر میں آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

Published on July 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

نماز کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی
عید کے تینوں روز ملک بھر کے کروڑوں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی اداکرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کے مختلف اقسام کے جانور اللہ کی راہ پر قربان کریں گے،جن میں چھتروں، بکروں، دنبوں، بچھڑوں، بیلوں اور اونٹوں کی قربانی کی جائے گی
اسلام آباد/ لاہور (یواین پی) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں آج بروز اتوار10جولائی عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، عید الاضحی کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں نمازعید کے اجتماعات ہوں گے جس میں علما ء کرام حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالیں گے۔نماز کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔ اس موقع پر اسلام کی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ عید کے تینوں روز ملک بھر کے کروڑوں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی اداکرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کے مختلف اقسام کے جانور اللہ کی راہ پر قربان کریں گے،جن میں چھتروں، بکروں، دنبوں، بچھڑوں، بیلوں اور اونٹوں کی قربانی کی جائے گی، اس سلسلے میں لاہور کے تمام شہریوں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ عید کے روز قصاب مختلف اوقات کار کے مطابق مختلف شرح سے معاوضہ وصول کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题