سماجی تنظیم پلان پاکستان صحت ، تعلیم اور صفائی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on January 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

\"22-1-2014\"
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے کہا ہے کہ سماجی تنظیم پلان پاکستان عوام میں صحت ، تعلیم ، زراعت ، لائیو سٹاک یہ بات انہو ں نے اپنے کمیٹی روم میں پلان پاکستان اور ضلعی حکومت کے درمیان فروغ تعلیم کے سلسلہ میں ایم او یو دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اے ڈی سی علی عنان قمر ، پلان پاکستان ایشیا ریجن کے ڈائریکٹر مارک پائرس، کنٹری ڈائریکٹر رشید جاوید ، ای ڈی او ایجوکیشن سید وحید الدین ، ڈی او سی مہر امیر بخش، ڈی او سوشل ویلفےئر رائے اختر اظہر ، ڈاکٹر غلام محی الدین ، پلان پاکستان کے اسد مہدی ، نعیم سرگانہ ، حامد علی ، رشید عباسی اور ڈاکٹر ذیشان بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بھی اس وقت صحت تعلیم ، زراعت اور لائیو سٹاک کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاہم محدود وسائل کے باعث مطلوبہ نتائج کی رفتار سست ہے پلان پاکستان بھی ان شعبوں میں دیہی آبادی میں شعور اجاگر کرنے اور صحت تعلیم ، زراعت لائیو سٹاک کے علاوہ صحت و صفائی اور فنی تعلیم کے شعبوں میں ضلعی حکومت کے شانہ بشانہ کرام کررہی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ضلعی حکومت اور پلان پاکستان کے درمیان ہونے والا معاہدہ خو ش آئند ہے ۔اس موقع پر پلان پاکستان کے اسد مہدی نے اپنی تنظیم کی طرف سے ضلع وہاڑی میں جاری مختلف پروگرامز کے بارے میں بریفنگ دی ، پلان پاکستان ایشیا ریجن کے ڈائریکٹر مارک پائرس نے اس حوالہ سے اپنے اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر ضلعی حکومت اور پلان پاکستان کے درمیان فروغ تعلیم کے ہوالہ سے ایک معاہدہ پر دستخط کئے گئے پلان پاکستان کی طرف سے ایشیا ریجن کے ڈائریکٹر مارک پائرس اور ضلعی حکومت کی طرف سے ای ڈی او ایجوکیشن سید وحید الدین نے ایم او یو پر دستخط کئے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes