پٹرول 20سے 30 اورڈیزل 30 سے 40 روپے سستا ہونے کا امکان

Published on July 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی عید پر عوام کو بڑی خوشخبری دینے کا فیصلہ کیا ہے، پٹرول 20سے 30 اورڈیزل 30 سے 40 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔وزیراعظم نے منعقدہ اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں اوگرا سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی۔ذرائع کے مطابق پٹرول 20 سے 30 اور ڈیزل 30 سے 40 روپے سستا ہونےکا امکان ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہئے، عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی اُن کا حق ہے، عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائیں، سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے۔ اللہ تعالی کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو اِن شاءاللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes