عید کی چھٹیوں میں اوکاڑہ انتظامیہ کی کارکردگی لائق تحسین ہے کمشنر ساہیوال ریجن سلوت سعید

Published on July 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی/شیخ ندیم شیراز )کمشنر ساہیوال ریجن سلوت سعید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ریجن بھر کے سرکاری محکموں کے افسران اور ملازمین عید کی چھٹیوں میں فیلڈ میں موجود رہے قربانی کی جانوروں کی الائشوں اور فضلے کو بروقت ٹھکانے لگانے سمیت صفائ کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا گیا جس کے لیے اوکاڑہ انتظامیہ کی کارکردگی لائق تحسین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید کے دوسرے روز ڈی سی زاہد پرویز وڑائچ کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن کے مرکزی کنٹرول روم کا سر پرائز وزٹ کرتے ہوئےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کمشنر ساہیوال سلوت سعید نے کنٹرول روم میں درج شکایات کے نمبرز پر خود کالز کر کے ان کی شکایات کے بروقت حل ہونے کی خود تصدیق کی اور ضلعی انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی کو خوب سراہا کمشنر سلوت سعید نے ضلع بھر میں بہترین انتظامات کرنے پر ڈی سی زاہد پرویز وڑائچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسنین سنپال چیف آفیسر عمر نسیم طارق کمیانہ میاں شفیق خالد ناز کی کارکردگی کو بھی سراہا جبکہ انہوں نے مرکزی کنٹرول روم کے باہر پی اے ایڈمنسٹریٹر شاہد جمیل کو بہترین کارکردگی پر نقد انعام دیا اور مجموعی طور پر میونسپل کارپوریشن افسران اور عملہ کی تعریف کی کمشنر سلوت سعید نے کہا کہ محنت لگن سے کام کرنے والے سرکاری محکموں کی ملازمین اور افسران محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں ڈی سی زاہد پرویز وڑائچ نے کمشنر سلوت سعید کو کہا کہ بہترین ڈیوٹیاؓ سر انجام دینے والے افسران اور ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جہاں اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران ملازمین کی حوصلہ افزائ کے لیے ان کو سر ٹیفکیٹ اور شیلڈز سے نوازا جائے گا کمشنر سلوت سعید اور ڈی سی زاہد پرویز وڑائچ نے آئندہ محرم الحرام میں بھی اس لگن سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا بعد ازاں کمشنر سلوت سعید اور ڈی سی زاہد پرویز نے ساوتھ سٹی ہسپتال سمیت مختلف دفاتر کا وزٹ کیا ملازمین افسران کی حاضریاں چیک کیں اور ان میں مٹھائ بھی تقسیم کی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog