آج کا دن تاریخ میں 15 جولائی

Published on July 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments


اسلا م آباد(یواین پی)واقعات۔1099ء ۔ پہلی صلیبی جنگ میں مسلمانوں کو شکست کے بعد مملکت یروشلم کا قیام ۔
۔1840ء ۔ میں جنگ نوارینو میں عثمانی اور مصری لشکر کی محمد علی پاشا کی قیادت میں شکست کے بعد آسٹریائی سلطنت،برطانیہ،پروشیا اور سلطنت روس اور سلطنت عثمانیہ کے درمیان معاہدہ لندن پر دستخط ۔
۔1926ء ۔کو دنیا میں پہلی مرتبہ زیر آب کھینچی جانے والی رنگین تصاویر شائع کی گئیں۔ یہ کارنامہ “نیشنل جیو گرافک ” میگزین نے انجام دیا ۔
۔1933ء ۔ کو امریکی ہوا باز “ولے پوسٹ” نے دنیا کے گرد چکر لگانے کے لیے پہلی تنہا پرواز کا آغاز کیا۔ اس نے 7 دن 18 گھنٹے اور 49 منٹ میں دنیا کے گرد چکر لگایا ۔
۔1945ء ۔ کو امریکا نے ایٹم بم کا پہلا تجربہ کیا۔ یہ تجرکہ نیو میکسیکو میں کیا گیا۔ اس کا نام “ٹرینٹی” اور طاقت 19 کلو ٹن تھی ۔
۔1947ء ۔ نئی دہلی سے پہلی خصوصی ٹرین سرکاری افسران کو لے کر پاکستان آئی ۔
۔1948ء ۔ پاکستان آرمی کے کیپٹن سرور شہید کو نشان حیدر سے نوازا گیا ۔
۔1962ء ۔ الجزائر عرب لیگ کا حصہ بنا ۔
۔1965ء ۔ کو امریکی کانگرس نے وہ قانون منظور کیا جس کے تحت سگریٹ کے ہر پیکٹ پر صحت کا انتباہ شائع کرنا لازمی ہو گیا ۔
۔1974ء ۔ قبرص میں فوجی بغاوت صدر میکاریوس ملک بدر کردیے گئے ۔
۔1976ء ۔ ذوالفقار علی بھٹو نے کپاس کی فیکٹریوں اور فلور ملز کو قومیانے کا اعلان کیا۔
۔1979ء ۔ بھارت کے وزیراعظم مورار جی دیسائی نے استعفی دے دیا ۔
۔1994ء ۔ واشنگٹن میں اردن نے اسرائیل کے ساتھ سلامتی معاہدہ کرلیا ۔
۔1995ء ۔ بوسنیا میں آٹھ ہزار مسلمانوں کا قتل عام اور چالیس ہزار مسلمانوں کی جبرا ملک بدری ۔
۔1996ء ۔ پرنس چارلس اور لیڈی ڈیانا کے درمیان طلاق ۔
۔2002ء ۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈینئل پرل کے قاتل احمد عمر سعید شیخ کو موت کی سزا سنائی ۔
۔2007ء – سوات مٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش حملے ہوئے جس میں چالیس سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے۔ زیادہ تر افراد کا تعلق سیکورٹی فورسزز سے تھا۔
ولادت
۔ 1892ء – والٹر بینجمن، جرمن مصنف اور نقاد (وفات: 1940ء)۔
۔ 1914ء – اختر حمید خان، پاکستانی معاشرتی سائنس دان (وفات: 1999ء)۔
۔ 1917ء ۔ نور محمد ترکی افغانستان کے سابق صدر ۔
۔1927ء -نین مارٹن، امریکی اداکارہ (وفات: 2010ء)۔
۔1939ء – حسیب احسن،پاکستانی کرکٹر اور ٹیم مینجر
۔ 1944ء – میلی جیکسن امریکی گلوکارہ ۔
۔1946ء ۔ برونائی کے سلطان حسن البلقیہ ۔
۔ ۔ 1949ء ۔ محمد بن راشد آل مکتوم ۔
۔2004ء ۔ محمد شمس العارفین گنجریاوی ۔
وفات
۔998ء ۔ ابو الوفا بوزجانی فارسی ریاضی دان ۔
۔1015ء ۔ والاڈیمیر اول کیویائی روس کے بادشاہ
۔ 1954ء – صدر الدین عینی (تاجکستان کے قومی شاعر)۔
۔1996ء – ڈانا ہل، امریکی اداکارہ (پیدائیش: 1964ء)۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes