سابق وزیراعظم چوہدری محمد علی کا 117واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

Published on July 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی) پاکستان کے سابق وزیراعظم چوہدری محمد علی کا 117واں یوم پیدائش آج15 جولائی بروز جمعۃ المبارک کومنایا جائیگا وہ 15جولائی1905 کو ضلع جالندھر میں پیداہوئے قیام پاکستان کے بعد چوہدری محمد علی پہلے سیکرٹری جنرل اور 1951میں وفاقی وزیر خزانہ بنے 1955میں دستور ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور11 اگست 1955سے12 ستمبر1956 تک پاکستان کے وزیراعظم رہے ان کے عہدحکومت کا سب سے بڑا کارنامہ پاکستان پہلے آئین کی منظوری تھا وہ یکم دسمبر1980 کو وفات پاگئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes