الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے مسٹر ایکس اور مسٹر وائی سے لاعلمی کا اظہار

Published on July 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

لاہور(یواین پی) الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے مسٹر ایکس اور مسٹر وائی سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئیالیکشن کمشنرپنجاب سعید گل کا کہنا تھا کہ مجھیکسی مسٹر ایکس اور وائی کا نہیں پتا، ریاضی میں ایکس اور وائی پڑھا تھا، ریاضی میں ہی پڑھا تھا کہ ایکس پلس وائی ایز ایکلول ٹو زیرو، خان صاحب ہی مسٹر ایکس اور وائی سے متعلق بہتر بتا سکتے ہیں۔ پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سعید گل کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لیے رینجرز کو مختلف مقامات پرتعینات کیا جائیگا جبکہ فوج کی تعیناتی آن کال ہو گی، جس کے پاس شناختی کارڈ نہ ہو وہ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کے لیے زور زبردستی نہ کرے۔ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر سے کوئی بھی مل سکتا ہے، مسلم لیگ ن، پپیلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے ارکان چیف الیکشن کمشنر سے ملتے رہے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو کسی سے چھپ کر ملنے کی ضرورت نہیں ہے۔سعید گل کے مطابق،ضمنی الیکشن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پولنگ اسٹاف کی مکمل ٹریننگ ہوچکی ہے، ہم ووٹر لسٹوں کی مکمل تصدیق کر رہے ہیں 25 مئی 2022 کے اعلامیے پر مکمل عمل درآمد کرایا جائیگا، انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes