دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی آج منایا جائے گا

Published on May 3, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 543)      No Comments

اسلام آباد / جہانیاں(یو این پی ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزاد ی صحافت کا عالمی دن ’’ ورلڈ پریس فریڈم ڈے ‘‘آج 3مئی کو پور انداز میں منایا جائے گااس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں پاکستان بھر کی نمائندہ صحافتی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،ریلیوں اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جہانیاں میں بھی ایک ریلی نکالی جائے گی جس میں تحصیل بھر سے صحافی شرکت کریں گے۔آزادی صحافت کا عالمی دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کیلئے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو درپیش مشکلات،مسائل،دھمکی آمیز رویہ،اور صحافیوں کی زندگیوں کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے اس دن کے منانے کا مقصد سوسائٹی کو یہ یاد دلانا بھی ہے کہ عوام کو حقائق پر مبنی خبریں مہیا کرنے کیلئے کتنے ہی صحافی اس دنیا سے چلے گئے اور لاتعداد پس دیوار زنداں ہیں۔ ’’ ورلڈ پریس فریڈم ڈے ‘‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 3مئی کو کو منایا جاتا ہے اس دن کا آغاز 1993ء سے ہوا تھا اس دن کی باقاعدہ منظوری اقوام متحدہ کے ادارے جنرل اسمبلی نے دی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog