پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے آزاد امیدوار انور عباسی کی وزیراعلی کے پی کے پرویز خٹک سے ملاقات

Published on May 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 921)      No Comments

KPK

ایبٹ آباد(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف ہم خیال گروپ کے آزاد امیدوار حاجی انور عباسی حلقہ پی کے 45کے عمائدین کے ہمراہ چیف منسٹر خیبر پختون خواہ پرویز خٹک سے کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں آزاد امیدوار حاجی انور عباسی پی کے 45کے مختلف یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین عارف ترکوٹی ،عبدالرحمن عباسی، آصف معسود،ملک بابر دلدار عباسی، اشرف خان ،بابو زارداد خان، علی اکثر خان، مبارک حاجی علی خان ، ودیگر عمائدین شامل تھے جس میں حاجی انور عباسی نے چیف منسٹر خیبر پختون خواہ کو پی کے 45کے مسائل کے حوالے سے مشروط طور پر سپاس نامہ پیش کیا جس میں علاقہ کی آٹھ یونین کونسلوں کو مسائل شامل تھے حاجی انور عباسی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حلقہ کی عوام نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کے کئے تیار کیا ہے کیونکہ ہمارے علاقے کو تیس سالوں سے جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا ہے پی ٹی آئی میں شمولیت اس لئے کی تھی کہ ہمارے حلقے میں ترقی ہو گی پسماندگی ختم ہو گی اور حلقے کا شخص حلقے کے مسائل کو اچھے انداز سے حل کرا سکے گا اسی پیش نظر 45کی عوام نے مجھے تحریک انصاف ہم خیال گروپ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے پر مجبور کیا ہے علاقہ کے مسائل کو دیکھتے ہوئے میں نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ ہمارے جو مطالبات ہیں وہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت مکمل کرانے کی یقین دہانی کراتی ہے تو تمام عمائدین کے ہمراہ تحریک انصاف کا بھر پور ساتھ دیں گے اس موقع پر چیف منسٹر خیبر پختون خواہ پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی قیادت کو حکم دیا کہ فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو کہ دلولہ میں اڈورا بانڈی حاجی انور عباسی کے گھر 15مئی کو وزٹ کرے اور علاقہ کے تمام عمائدین کو مکمل طور پریقین دہانی کرائے کہ جو آپ کے مطالبات ہیں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پہلی فرصت میں سر انجام دے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes