فیصل آباد،ڈویژنل کمشنر زاہد حسین اور آرپی او بابر سرفراز الپا نے چک جھمرہ کا دورہ

Published on July 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل کمشنر زاہد حسین اور آرپی او بابر سرفراز الپا نے چک جھمرہ کا دورہ کیااور17 جولائی کو پی پی 97 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے انتظامی وحفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ٹرانسپورٹیشن پلان،میٹریل کی روانگی ودیگر ضروری انتظامات چیک کئے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عرفان کوثر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر I باسل اکرم نے انتظامیہ کی طرف سے انتظامات پرگہرے اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر اور آرپی او نے ضلع جھنگ کا بھی دورہ کیا اور حلقہ 125 اور 127 میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے انتظامی وحفاظتی اقدامات چیک کئے۔انہوں نے ڈیوٹی افسران کو چوکس انداز میں فرائض انجام دینے کی بھی تاکید کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes