کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق ڈی جی آئی کرائم برانچ شہید

Published on November 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

کوئٹہ (یو این پی) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق ڈی جی آئی کرائمز برانچ نعیم کاکڑ شہید ہو گئے۔پولیس کے مطابق سابق ڈی آئی جی محمد نعیم کاکڑ کرائم برانچ اپنے گھر سے جونیئر اسسٹنٹ کالونی کی مسجد میں عشاء کی نماز کے لئے جا رہے تھے کہ مسجد کے گیٹ کے قریب ان پر مسلح افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔فائرنگ سے ڈی آئی جی ریٹائزڈ محمد نعیم شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر شوائد اکھٹے کئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog