لاہور یوں نے دیر سے اٹھنے کی روایت بدل ڈالی

Published on July 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 130)      No Comments

صبح کے وقت پولنگ اسٹیشنز پہنچ کر تعطیل کے روز دیر سے جاگنے کی چھاپ ہٹا دی
کاہنہ (یواین پی) لاہور یوں نے دیر سے اٹھنے کی روایت بدل ڈالی،صبح کے وقت پولنگ اسٹیشنز پہنچ کر تعطیل کے روز دیر سے جاگنے کی چھاپ ہٹا دی،صوبائی دارالحکومت لاہو رکے رہائشیوں نے لاہور یوں نے دیر اٹھنے کی روایت بدل ڈالی،ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے صبح کے وقت پولنگ اسٹیشنز پہنچ کر تعطیل کے روز دیر سے جاگنے کی اپنے اوپر لگی چھاپ ہٹا دی، لاہور یوں کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ وہ تعطیل کے روز دوپہر کے وقت جاگتے ہیں اورناشتہ کر کے اپنی سر گرمیوں کا آغاز کرتے ہیں،تاہم ضمنی الیکشن میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیئے 17جولائی کو لاہوریوں نے روایت بدل ڈالی اور تمام حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز پر صبح کے اوقات میں ہی مرد و خواتین ووٹرز کی قطار وں میں لگ گئے جس پر میڈیا نے بھی حیرانی کا اظہارکیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy