پہاڑی علاقوں سے آنیوالا برساتی ریلہ جھرک گرڈ اسٹیشن میں داخل ،بجلی معطل

Published on August 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) پہاڑی علاقوں سے آنیوالا برساتی ریلہ جھرک گرڈ اسٹیشن میں پانی داخل ہوگیا ہے گرڈ اسٹیشن زیرآب آنے سے بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بند کردی گئی عملہ کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ترجمان حیسکو محمد صادق جھرک گرڈ اسٹیشن سے نکلنے والے تمام فیڈرز پر بجلی کی فراھمی بند کردی گئی ہے جھرک گرڈ اسٹیشن سے تین فیڈرز جھرک ،چل سائڈ اور صابر پولٹری فیڈرز کے ذریعہ درجنوں چھوٹے بڑے علاقوں کو بجلی کی فراہمی کی جاتی ہے گرڈ اسٹیشن سے پانی کی نکاسی کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں محمد صادق ترجمان حیسکو نے کہا کہ جھرک گرڈ اسٹیشن پربرساتی ریلا جمع ہونے کے باعث مکمل بجلی کئ فراہمی معطل ہوگئ ہے جب تک پانی کا نکاس نہ کیا گیا عوام کو بجلی کی دشواری کا سامنا کرنا پریگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes