جدہ میں میوزک کی انوکھی تقریب

Published on May 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 519)      No Comments

Jada
 جدہ  (زکیر احمد بهٹی) جدہ میں تارکین وطن کے لئے بین الاقوامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ معروف سماجی شخصیت اور ٹیلنٹ پروموٹر روحیل خان نے مشہور فنکار مرزا ذکاء اللہ بیگ چشتی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیےجدہ کے رحما بینکوئیٹ ہال میں گزشتہ دنوں ایک پرقار اور شاندار پروگرام کا انعقاد کیا.جس میں پاکستانی، انڈین اور بنگلادیشی ثقافتی فنکاروں نے شرکت کی_ محترم روحیل خان جو کہ میوزیکل ایکسٹراویگنزا کے چیئرمین بھی ہیں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کے آج ہمیں اپنے ثقافتی تہذیبی ورثہ اور رسم و رواج کو اجاگر کرنے اور اُس کو بچانے کی ضرورت ہے_ اس سے پہلے 2013 میں محترم روحیل خان بہت سے فنکار، مختلف مملک سے معتارف کروا چکے ہیں، جن میں ذکاء چشتی کا نام قابل ذکر ہے_ محترم روحیل خان نے ذکاء چشتی پر تفصیلی روشنی ڈالی، انھوں نے بتایا کے ذکاء چشتی حیدر آباد سے آئے اور 20 سال سعودی عرب میں بطور آئی-ٹی ایگزیکٹو کام کر رہے ہیں۔ ذکاء چشتی کو کلاسیکل میوزک سے لگاؤ ہے اور غزل اور گانوں کی وجہ سے اچھی شہرت بنائے ہوئے ہے_ محترم روحیل خان نے ذکاء چشتی کو بالی ووڈ میں متعارف کروانے کیلئے سپیشل تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کے دوران محترم روحیل خان نے براہ راست کانفرنس کال پر بالی وڈ کے مشہور فنکار اور موسیقار جناب شورین بهٹ سے بات کی. جنهوں نے اپنے ممبئی سٹوڈیو سے بڑے ہی بے تکلفانہ انداز میں ذکاء چشتی سے بات کی اور اُن کو اپنی پوری مدد کی یقین دہانی کروائی_ جناب شورین بهٹ نے یقین دلایا کے وہ ذکاء چشتی کو مئی کے تیسرے ہفتے میں ایک ایڈیشن سیزن بالی ووڈ کے مختلف میوزک ڈرائیکٹر کے ساتھ ممبئی میں کروائیگے_ محترم روحیل خان نے ذکاء چشتی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے جدہ کے تین بڑے فنکاروں کو سٹیج پر پرفارم کرنے کے لیے بلوایا_ جناب طارق رحیم جن کا تعلق پاکستان سے ہے انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس تقریب کا اہتمام کرنا حقیقت میں ایک جدید اور قابل ستائش روح دینے کے برابر ہے_ جناب ماہر صدیقی. سینئر فنکار . جن کا تعلق انڈیا سے ہے انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ چشتی حقیقی فنکار اور بے شمار صلاحیت کا مالک ہے_ جناب ناظم اسلام ہیرا جو کہ ایک سینئر گٹارسٹ اور میوزک ٹیچر ہیں اُن کا تعلق بنگلادیش سے ہے انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ثقافتی اور تہذیبی روایات ہمیں ایک دوسرے کے قریب لے آئی ہیں ہم سب محترم روحیل خان کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جنھوں نے ہمیں یہ پلیٹ فارم مہیا کیا_ جناب افروز خان جو کے ایک مشہور فنکار ہیں انھوں نے سٹیج پر آ کر ذکاء چشتی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کشور کمار کا گانا =دیے جلتے ہیں= پیش کیا جس نے پورے ماحول کو گرما دیا_ اس الوداعی تقریب میں ذکاء چشتی کو میوزیکل ایکسٹرا ویگنزا اور محترم روحیل خان کی جانب سے قرآن.پاک ، اجرک اور مومنیٹو یادگار نشانی کے طور پر دی گئی_ جناب ذکاء چشتی نے کہا کہ میں اس پروقار تقریب کے انعقاد کے لیے اپنے دل کی گہرائیوں سے تمام مہمانوں کا شکر گزار ہوں _ اس تقریب میں نمایاں شخصیات میں طارق رحیم، ندیم گوشی، عمران قریشی، شارق مانی، ماہر صدیقی، امتیاز شریف، افروز خان، بسام پیران، ناظم اسلام ہیرا، الطاف احمد ، عبدالرافع، سیعد مشہود، احمد خان شامل ہیں۔ اخباری شخصیات میں انورانصاری، مسرت خلیل، ناصر جاوید. زکیر احمد بھٹی. سردار عثمان. سردار منظور خان .نوید فاروقی اور عبدالرحمان بیگ شامل ہیں_ عماد اقبال نے بیحیثیت ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی اپنی خدمات انجام دی۔ آرگنائزراینڈ آرٹسٹس معروف فنکار سکندر علی، وسیم موقدم، عبدالطیف، جمال پاشا، امجد بیگ، زاہد صدیقی، فرید علی خان، محمد علی محمدی، اظہر بٹ، جے ڈی صدیقی، رئیسا عامر، ریحانہ سلیم اور سارہ بابول نے خاص طور پر بذریعہ ٹیلی فون اپنا خراج تحسین پیش کیا_ تمام مہمان. مغلائی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ مہمانوں کو عجوہ کھجور اور محترم روحیل خان کی ڈی وی ڈی تحفہ کے طور پر دی گئی_ اجتماعی طور پر طہ کیا کہ ہم سب تارکین وطن اپنی تہذیب اور ثقافت کو ہر جگہ زندہ رکھیں گے _

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog