الیکشن جیت کر مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہونگے,سردار عاقل عمر

Published on August 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

مانگامنڈی (یو این پی) معروف سماجی شخصیت امیدوار برائے ایم پی اے سرادر عاقل عمر آئندہ الیکشن لڑنے کیلئے میدان میں آگئے اور سردار عاقل عمر نے حلقہ میں سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔جبکہ مختلف تاجر تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے, آج سردار عاقل عمر ,اور سردار کامل عمر نے اپنے ڈیرہ پر صدر مرکزی پریس کلب میاں محمد الیاس, مقامی تاجر تنظیموں وفد سے اپنے فارم ھاوس پر الیکشن کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی جس دوران سردار عاقل عمر نے مرکزی پریس کلب مانگامنڈی کے صدر میاں الیاس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے, الیکشن جیت کر عوامی مسائل کو عوام کی دہلیز پر حل کروائیں گے, میٹنگ کے دوران مقامی تاجر تنظیموں نے سردار عاقل عمر کو مکمل یقین دہانی کروائی کہ ہم پہلے بھی آپ کے ساتھ کھڑے تھی انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں بھی آپکو کامیاب کروائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog