حکومت حیدر آباد میں جامعہ تعمیر اورکراچی یونیورسٹی میں میڈیکل کالج قائم کرے گی ،محمد زبیر

Published on September 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments


کراچی(یوا ین پی)گورنر سندھ محمد زبیرنے کہا ہے کہ وفاقی حکومت حیدر آباد میں جامعہ تعمیر کرے گی جبکہ کراچی یونیورسٹی میں میڈیکل کالج بھی قائم کیا جائے گا، اعلیٰ تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ جامعات کی ترقی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کردارنہایت اہمیت کا حامل ہے۔اس ادارے کی نمایاں خدمات میں جامعات کے شعبہ جات، طالبِ علموں کی تعداد اور پی ایچ ڈی فیکلٹی میں اضافہ قابلِ تحسین ہے۔ جمعرات کوہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کی15ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقریب کے دوران محمد زبیر نے کہا کہ وفاقی حکوت سندھ کے شہر حیدر آباد میں جامعہ تعمیر کرے گی اور ساحلی شہر کراچی یونیورسٹی میں میڈیکل کالج قائم کرے گی ،انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔اس موقع پر معروف گلوکار شہزاد رائے کی آمد پر ان کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے گورنر سندھ نے ان کے لیے اعزازی ڈگری کی سفارش بھی کی۔وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ پچھلے 15برس میں تعلیمی میدان میں انقلابی سرگرمیوں کا سہراایچ ای سی کے سرہے جس کا ثبوت تعلیم کا بڑھتا معیار ہے۔ان کا مزیدکہنا تھاکہ پہلے ہمارے پاس 189فیکلٹی ممبران میں صرف22 ایچ ڈیز تھے جبکہ اب 451 میں سے 158فیکلٹی ممبران پی ایچ ڈی ہیں اور یہ اضافہ ایچ ای سی کے قیام ہی سے ممکن ہواہے۔2021 میں این ای ڈی یونیورسٹی اپنا صد سالہ جشن منانے جارہی ہے جس میں ایچ ای سی کا تعاون حاصل رہے گا۔قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹرایچ ای سی رضا بھٹی نے فیکلٹی ڈیویلپمنٹ، انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ، فارن اسکالر شپس، ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ، ڈیویلپمنٹ آف انٹرپرنورل کلچر، ٹیکنالوجی پارک کے حوالے سے ایچ ای سی کی پندرہ سالہ کارکردگی کا ذکرکیا۔ریجنل ڈائریکٹرایچ ای سی جاوید میمن ، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل، وائس چانسلر سرسید یونیورسٹی ڈاکٹر افضل حق،وائس چانسلر لیاری یونیورسٹی ڈاکٹراختر بلوچ ، وائس چانسلر ڈاو یونیورسٹی ڈاکٹر خاور جمالی سمیت بزنس کمیونٹی کی معروف شخصیات اوردیگر جامعات کے طالبِ علموں کی بھی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题