قومی یکجہتی کے فروغ میں ذرائع ابلاغ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے،شاہیرہ شاہد

Published on July 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی کے فروغ میں ذرائع ابلاغ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے،وزارت اطلاعات کا ذرائع ابلاغ سے گہرا رشتہ استوار ہے، وزارت اطلاعات کے زیراہتمام 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا شایان شان طریقے سے انعقاد کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں انفارمیشن سروس اکیڈمی میں ”قومی یکجہتی کے فروغ میں ذرائع ابلاغ کا کردار”کے موضوع پر منعقدہ مباحثے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں وزارت اطلاعات و نشریات اور ذیلی اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر انفارمیشن سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل،سابق وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد گوندل کے علاوہ وزارت کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد نے کہا کہ وزارت اطلاعات کا ذرائع ابلاغ سے گہرا تعلق اور رشتہ استوار ہے اور پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے وزارت نے بہت سی تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔ انفارمیشن سروس اکیڈمی نے قومی یکجہتی کے فروغ میں ذرائع ابلاغ کے کردار کے حوالے سے اہم مباحثے کا انعقاد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کا کردار چیلنج سے بھر پوراوراہمیت کا حامل ہے، دنیا بدل رہی ہے، ہمیں تمام میڈیا کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔انفارمیشن سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹرجنرل نے کہا کہ اکیڈمی کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ تاریخِ پاکستان کے بارے میں خصوصی معلوماتی مقابلوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباو طالبات کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes