ٹیچرز کی عزت نہ کرنے والی قوم کبھی ترقی نہیں کرتی الطاف حسین تنیو

Published on July 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

پرامن احتجاج کرنے والی خواتیں ٹیچرز پر تشدد کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے
ٹھٹھہ(یواین پی/حمید چنڈ)وہ قوم کبھی ترقی نہیں کرسکتی جو اپنے ٹیچرز کی عزت و احترام نہیں کرتی اپنے حقوق کیلئے پرامن احتجاج کرنے والی خواتیں ٹیچرز پر تشدد کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی مذمت کی جاتی ہے جائز مطالبات پوری کئے جائیں ان خیالات کا اظہار الطاف حسین چیئرمین انٹرنیشل ہیومن رائٹس موومنٹ نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ استاد کا ادب و احترام ترقی کا سبب ہوتا ہے کراچی میں آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے ٹیچرز کی جانب سے اپنے مطالبات کی منظوری کلئے احتجاج کیا گیا حکومت ان سے بات چیت کے ذریع مسئلے کا حل نکالتی مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ احتجاج کرنے والی خواتین ٹیچرز کو تشدد کا نشانا بنایا گیا جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس معاملی کی شفاف جانچ کروائی جائے میرٹ پر پاس ہونے والے ٹیچرز کے جائز مطالبات منظور کئی جائیں اور قانون کے مطابق ان کو ریگویلر کیا جائے پرامن احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے مگر جھموری حکومت میں خواتیں ٹیچرز پر تشدد اور گرفتار کرنا قابل مذمت ہے حکومت سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ میرٹ پر پاس ہونے والے تمام ٹیچرز کو ریگولر کیا جائے اور ان کے جائز مطالبات فوری طور پر منظور کئے جائیں.

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy