دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منا رہی ہے

Published on December 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments


لاہور(یو این پی)دنیا بھر میں آج مسیحی برادری کرسمس کا تہوار  جوش وخروش سے منارہی ہے اور اس حوالے سے مسیحی برادری کی جانب سے گرجا گھروں اور آبادیوں کو دلہن کی طرح سجایا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ،سرگودھا ،کراچی اور فیصل آباد سمیت پورے ملک میں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کا تہوار منانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور مختلف مقامات پر دعائیہ تقریبا کا انعقاد بھی کیا گیاہے ۔  لوگوں نے ایک دوسروں کو مبارکباد کے پیغامات بھی دینے شروع کر دیئے ہیں ۔کرسمس کا تہوار منانے کیلئے خصوصی کیک بھی تیار کیے گئے ہیں جبکہ بیکریوں پر صبح کیلئے سازو سامان خریدنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی ہے۔ ملتان میں مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کے موقع پر چھ منزلہ کیک کاٹا گیاہے ۔دوسری جانب حکومت نے بھی مسیحی برادری کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی کرسمس ٹرین چلائی گئی ہے جس پر انتہائی خوبصورت سجاوٹ کی گئی ہے جسے دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد لاہور ریلوے سٹیشن پر امڈ آئی ہے ۔کرسمس ٹرین نے اپنا سفر اسلام آباد سے شروع کیا اور پشاور سے ہوتی ہوئی لاہور پہنچ گئی ہے جس کے بعد یہ کرسمس ٹرین اپنا سفر 31دسمبر کو کراچی میں ختم کرے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog