ایڈز سے بچاو کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلے ڈی ایچ او نوشہروفیروز کی قیادت میں ریلی

Published on June 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)ایڈز سے بچاو کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلے ڈی ایچ او نوشہروفیروز کی قیادت میں ریلیتفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او ڈاکٹر مظہر حسین کلہوڑو کی قیادت میں ایڈز جیسے موضی مرض سے بچاو کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت ڈی ایچ او نوشہروفیروز نے کی ریلی میں ضلع بھر کے ڈاکٹروں ہیرا میڈیکل اسٹاف لیڈیز ہیلتھ ورکروں اور شہر کی سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی سول اسپتال سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوؑ سے ہوتے یوئے پریس کلب پر پہنچی جہاں مقررین نے کہا کہ ایڈز ایک خطرناک مرض ہے جس سے بچاو کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے مگر انسان تھوڑی سے احتیاط اور کوشش سے اس مرض سے بچ سکتا ہے خون کی منتقلی سے غیر عورتوں سے مرد سے مرد کے غیر فطری عمل سے ایڈز پھیلنے کے زیاد امکانات ہوتے ہیں اس لے علاوہ عطائی ڈاکٹر اور نائی جو ایک ہی بلیڈ سے کئی متعدد افراد کی شیوا کرتے ہیں ایڈز پھیلانے کا باعث ہیں اس لیے عوام کو چاہیے کہ جب آپ ڈاکٹر کے پاس جائیؑں تو نئی سرنج کا استمال کروائیں اور جب شیوا کروائیں تو نئے ریزر اور نئے بلیڈ کا استمال کریں ہم سمجھتے ہیں کہ متعدد علاقوں میں ایچ آئی وی کے کیس سامنے آئے ہیں اس کا مقصد یہ نہیں کہ سدھ میں ایڈز پھیل گئی ہے ہم نے لوگوں میں شعور پیدا کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے ریلی کے شرکاءنے ایڈز سے آگاہی کے لیے لوگوں پمفلیٹ بھی تقسیم کیے گئے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme