سیمی نے مشکل میچ جتوا دیا، گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹ سے شکست

Published on March 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

شارجہ(یو این پی ) پاکستان سپر لیگ تھری کے دسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف دیا تھا۔شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے ایک اہم میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے سنسنی خیز بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز یہ میچ باآسانی جیت جائے گی لیکن زلمی کے زخمی کپتان نے آخری اوورز میں جارحانہ انداز اپنایا اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، انہوں نے صرف 4 گیندیں کھیلتے ہوئے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 16 رنز بنائے۔

 

یاد رہے کہ میچ کے دوران پشاور زلمی کو ڈیرن سیمی کی انجری کی صورت میں بڑا دھچکا لگا۔ گیند کرتے ہوئے ان کی ٹانگوں کے پٹھے کھچ گئے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے قائدانہ اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں اوپنر تمیم اقبال 36، کامران اکمل 10، ڈیوائن سمتھ 23 اور محمد حفیظ 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹس، راحت علی، جون ہیسٹنگ اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسد شفیق اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا۔ اسد شفیق متاثر کن کھیل پیش نہ کر سکے اور جلد ہی پولین واپس لوٹ گئے، تاہم شین واٹسن نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور تیز رفتار اننگز کھیلتے ہوئے 32 گیندوں پر 47 رنز جوڑے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لمبی اننگز کھیلنے والے کیون پیٹرسن بھی پشاور زلمی کے خلاف اپنی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکے۔ دیگر بلے بازوں میں ریلی روسو نے 37 جبکہ کپتان سرفراز احمد نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔پشاور زلمی کی جانب سے عمید آصف، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی نے دو، دو جبکہ سمین گل اور خالد عثمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes