بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل

Published on July 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا، اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت کئی شہروں کا زیر آب آنے کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں اور اتھارٹیز کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے 20 جولائی سے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی، مون سون کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا موجب بنے گا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں اور اتھارٹیز کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کر دی۔بتایا گیا ہے کہ نئے سلسلے سے 24 سے 26 جولائی کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، لاڑکانہ اور سکھر کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔ لاہور،راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پشاور کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر، مری، گلگت، ہنزہ اور سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes