گاندھی خاندان کی ایک اور بیٹی کا سیاست میں آنے کا فیصلہ

Published on January 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

2
نئی دہلی: (یو این پی)سابق بھارتی وزیر اعظم راجیو گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی نے عملی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ میں جاری خبروں کے مطابق سابق بھارتی وزیر اعظم راجیو گاندھی کی بیٹی پریانکا گاندھی نے عملی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حال ہی میں اترپردیش میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے درمیان کامیاب انتخابی اتحاد کے پیچھے بھی پریانکا گاندھی کا نام لیا جا رہا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اس اتحاد کے لئے مذاکرات میں پریانکا گاندھی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور یوں انہوں نے عملی سیاست میں باضاطہ طور انٹری کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ کانگریس اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہے اور کسی بھی ریاست میں وہ اکیلے الیکشن لڑنے کی پوزیشن میں نہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات میں پریانکا گاندھی فعال کردار ادا کریں گی۔ واضح رہے کہ پریانکا کا بھائی راہول بھی پارٹی کے پلیٹ فارم سے عملی سیاست کر رہے ہیں تاہم ابھی تک وہ کانگریس کی نیا پار کرانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog