راولپنڈی(یواین پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری خریدوفروخت کی منڈی لگاتا ہے ۔ جہاں ووٹ خریدا اورفروخت ہو رہا ہوسمجھ جائیں آصف زرداری موجود ہے۔اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے سے متعلق درخواست دائر کرنے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دوسرے پاکستانیوں کی طرح اوورسیز پاکستانیوں کا بھی ووٹ ڈالنے کا بنیادی حق ہے ۔ موجودہ حکومت اس معاملے پر تاخیری حربے استعمال کررہی۔ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کا نام ہے۔ تحریک انصاف میں باقی کوئی میٹر نہیں کرتا، جہاں عمران خان ہوگا ہم اس کے ساتھ ہوں گے۔ پرویز الٰہی تحریک انصاف کے نامزامیدوارہیں۔ جہاں ووٹوں کی خریدو فروخت ہو، سمجھیں آصف زرداری پیچھے ہے۔ آصف زرداری خریدوفروخت کی منڈی لگاتا ہے ۔ جہاں ووٹ خریدا اورفروخت ہو رہا ہوسمجھ جائیں آصف زرداری موجود ہے۔