بالاکوٹ سے ہنگرائی جانے والی مسافر جیپ گاؤں میسچ کے مقام پر حادثہ کا شکار

Published on November 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 772)      No Comments

بالاکوٹ( یواین پی) بالاکوٹ سے ہنگرائی جانے والی مسافر جیپ گاؤں میسچ کے مقام پرimages حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین خواتین اور ایک بچے سمیت9افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں،زخمیوں میں تین افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جنہیں سول ہسپتال بالاکوٹ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے،واقعات کے مطابق ہفتہ کی شام بعد از نماز مغرب بالاکوٹ سے ہنگرائی میسچ جانے والی مسافر جیپ نمبری6914جسے ڈرائیور محمد صابر ولد محمد ایوب سکنہ شوہال درہ چلا رہا تھا کہ میسچ کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں یعقوب ولد حمید اللہ اور قاسم ولد حلیم موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین خواتین آسیہ بی بی زوجہ فاروق،دلشاد بی بی،شہناز زوجہ منصف ،ریشم جان زوجہ شیرزمان اور عبد اللہ،حسنین،میاں محمد فرید،صابر حسین اور میاں غلام نبی سمیت9افراد شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کو سول ہسپتال بالاکوٹ میں طبی امداد کے بعد فارغ جبکہ تین شدید زخمیوں کو مانسہرہ منتقل کر دیا گیا ہے،حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،مقامی افراد نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال منتقل کیا جبکہ ہسپتال میں موجود عملہ نے جانفشانی کا مظاہرہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes