انٹربینک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری

Published on July 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments


کراچی(یواین پی) انٹربینک مارکیٹ میں تیسرے روز بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہوگیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔بدھ کے روز کاروباری دن کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح روپے سے تجاوز کرگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 4.52 روپے کے اضافے سے 226.51 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog